25 نومبر، 2026، 11:52 PM

آج کتنے ڈرون اور بحری جہاز کھودیے؟ سپاہ پاسداران کے ترجمان کا سینٹکام سے طنزیہ سوال

آج کتنے ڈرون اور بحری جہاز کھودیے؟ سپاہ پاسداران کے ترجمان کا سینٹکام سے طنزیہ سوال

پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے امریکی سینٹکام کو مخاطب کرتے ہوئے ایرانی افواج کے ہاتھوں امریکی ڈرونز اور بحری جہازوں کی تباہی پر طنز کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے ترجمان نے حالیہ دنوں میں متعدد امریکی بحری جہازوں اور ڈرونز کی تباہی کے بعد امریکی سینٹرل کمانڈ کا مذاق اڑاتے ہوئے اس سے سوال کیا ہے کہ آج اس کے کتنے ڈرونز اور بحری جہاز تباہ ہوئے ہیں؟

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں امریکی ڈرونز اور بحری جہازوں کو پہنچنے والے نقصانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا: ’’ارے سینٹکام! آج تمہارے کتنے ڈرونز اور بحری جہاز تباہ ہوئے؟‘‘

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایرانی مسلح افواج نے امریکی فوج کے متعدد ڈرونز اور بحری جہازوں کو تباہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ منگل کے روز آبنائے ہرمز میں فوج کے مقامی ساختہ فضائی دفاعی نظام نے دو امریکی ڈرونز، ’’لوکاس‘‘ اور ’’ایم کیو-9‘‘ کو تباہ کر دیا۔

پاسداران انقلاب کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ایرانی مسلح افواج اب تک امریکہ کے 78 ایم کیو-1 اور ایم کیو-9 ڈرونز کو تباہ کرچکی ہیں۔

News ID 1943128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha